لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا ویژن موجود ہے پیپلز پارٹی نے جس مفاہمت کے ساتھ پانچ سال تک عوام کے مسائل حل کئے وہ مسلم لیگ ن کے حکومت کے بس کی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدے اور دعوئوں پر انحصار کیا جس کا نتیجہ آج عوام کا سڑکوں پرآنے سے بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی طاہر القادری نے احتجاجی دھرنا دیا لیکن اُس کو جمہوری طریقے سے اپنے منظقی انجام کو پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اور ملک میں محاز آرائی، افراتفری اور مزاہمت کو جنم دے دیا ہے جو ملک اور جمہوریت کے لئے اچھا شگون نہیں ایک سال میں ہی احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہو جانا سول آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔