پیپلز پارٹی کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں : منظور وٹو

Mian Manzoor Wattoo

Mian Manzoor Wattoo

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے سب سے بڑاجلسہ کیا جس کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا، جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے آج میں انہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ کشمیر سے کراچی تک پارڑی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں اور میں پننجاب سے آنے والے دوستوں کو مبارکباد دیتا ہون، میں ان کی وفاداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ بزدل لوگ کاروباری ہو سکتے ہیں تاجر ہو سکتے ہیں، بہادر نہیں ہوسکتے، پاکستان پیپلز پارٹی بہادروں کی جماعت ہے، بے نظیر نے سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، آج بہادروں کی اولاد بلاول بھٹو میدان میں آیا ہے۔

لوگ تلاش کر رہے تھے کہ محترمہ کی شہادت کے بعد کوئی بھٹو میدان میں آئے آج بلاول میدان میں آ گیا ہے اور انشا اللہ یہ میدان مارے گا۔ جو لوگ بجلی کا رونا روتے تھے آج کیا انہوں نے بجلی کی کمی دور کی، آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں، آئین کے ساتھ ہیں، ہم کسی حکومت کسی پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ پنجاب میں بلاول کا فقید المثال استقبال ہوا جو ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔