دعا ہے حکومت آئینی مدت پوری کرے: خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ ماضی کی سیاست دہرانا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی صبروتحمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لہذا کسی اور کو موقع نہیں دینا چاہتے۔ اگر انتخابی دھاندلی کیخلاف عمران خان کے ساتھ سڑکوں پر نکل آتے تو کیا نتائج سامنے آتے۔

پیپلز پارٹی ”گو گو کی سیاست” نہیں کرنا چاہتی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ مسلم لیگ (ن) نے بطور اپوزیشن پیپلز پارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے لیکن دعا ہے کہ اس کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے اپوزیشن لیڈرنے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ کامیاب ہوگا۔