نماز تراویح اور سحری کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) سانگھڑ، چارسدہ اور ڈسکہ سمیت مختلف شہروں میں نماز تراویح اور سحری کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی حکومتی احکامات اور واپڈا کے دعوں کے باوجود نماز تراویح کے دوران کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد شامل ہیں۔ سانگھڑ میں پہلی سحری میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوئی جس سے روزہ داروں کو سحری کی تیاری میں دقت ہوئی۔ ڈسکہ شہر اور گردونواح میں تراویح کے نماز اور سحری میں آدھا آدھا گھنٹہ بجلی بند رہی۔ پورے ضلع چارسدہ میں بھی سحری کے اوقات میں بجلی بند رہی۔