پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں کیماڑی محمڈن نے لیاری برادرز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے زیر سرپرستی رحیم محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں کیماڑی محمڈن نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل ڈسٹرکٹ سائوتھ کی مشہور و معروف فٹ بال ٹیم لیاری برادرز کو پنالٹی ککس پر 6-5 شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوران وقفے مہمان خصوصی فرزندپیر سید فیروز شاہ قاسمی ،سید صدیق شاہ قاسمی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھر پور کوشش کی لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے دونوں ٹیموں نے میچ کے دوران کئی گول کرنے کے مواقع ضائع کئے۔

میچ کا فیصلے پنالٹی ککس پر ہوا کیماڑی محمڈن کی جانب سے حبیب ارسلان ،زمان ،حسین شاہ فیصل اور ذیشان نے درست سمت میں نشانہ بازی کرتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں داخل کیا جبکہ لیاری برادرز کے ولید ،اسماعیل ،عبدالجبار،زاہد اور ابراہیم ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش،نصیر احمداور سعید خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر خان افسر تھے۔