صدر السیسی نے اخوانیوں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے قانون کی منظوری دے دی

Abdel Fattah al-Sisi

Abdel Fattah al-Sisi

مصر (اصل میڈیا ڈیسک) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے وفاداروں کو ملازمت سے محروم کرنے کے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔

صدر السیسی نے 2021 کے ایکٹ نمبر 135 کی توثیق کی جس میں 1972 کے قانون نمبر 10 کی کچھ شقوں میں ترمیم کرکے سول سروس کے قانون میں تادیبی کارروائی کے طور پر ملازمین کو برطرف کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل جولائی میں مصری پارلیمنٹ سے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی۔

اس قانون کا اطلاق ریاست کے انتظامی اداروں کی اکائیوں کے ان ملازمین پر ہوگا جن کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ ہے۔ ان اداروں کی فہرست میں وزارتیں، سرکاری محکمے، سرکاری ادارے، مقامی انتظامیہ کے یونٹ، عوامی ادارے اور دیگر ایجنسیاں جن کے پاس خصوصی بجٹ ہے۔

خصوصی قوانین یا قواعد و ضوابط اور سیکٹر کمپنیوں اور عوامی کاروباری شعبے کی کمپنیوں میں کام کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ ایسے تمام ملازمین کی برطرفی کے پابند ہوں گے جن کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت کے ساتھ ہے۔