ہم پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کا اس کی جڑ بنیاد سے قلع قمع کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قومی اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کی ہم، جڑ بنیاد سے بیخ کنی کرتے رہیں گے۔ جس بھی جگہ کو آپ دہشت گردی کے گڑھ کے طور پر دیکھ رہے ہیں وہاں ہم اپنے فوجی جوانوں، پولیس جوانوں اور سکیورٹی محافظوں کی شکل میں موجود ہیں اور موجود رہیں گے۔

ترکی کو 10 بڑی اقتصادی طاقتوں کی صف میں شامل کرنے کے ہدف کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح روزگار میں اضافہ کر کے اپنی ملت کی آمدنی کو ضمانت میں لینا اور اس کے بعد درجہ بہ درجہ اپنے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے اثرات میں کمی کے ساتھ عالمی تجارت میں تبدیلیوں پر نگاہ ڈالی جائے تو ترقی یافتہ ممالک کا ایک بڑا حصہ جدول کے منفی حصے میں دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن ترقی پذیر ممالک کی اکثریت، کہ جن میں ترکی سرفہرست ممالک میں شامل ہے، جدول کے مثبت حصے میں دکھائی دے رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کی شرح کا 30 ملین کی حد تک پہنچنا ظاہر کر تا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ہمارے زیرِ عمل، سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور سرپلس پر مبنی، حکمت عملی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ ہم کسی صورت اس راستے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔