پرویز مشرف کے متعلق ن لیگ کے قول اور فعل میں تضاد ہے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 92کی طرح انتخابات میں بھی سرپرائز دے کر سب سے آگے آجائیں گے۔ انہوں نے یہ بات کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 سال پہلے ورلڈ کپ جیتا تھا اسی طرح الیکشن کپ بھی جیتوں گا۔ آئین کے اندر جو کچھ ہے ہم اس کے مطابق چلیں گے۔

پاکستان کی تاریخ میں آیندہ انتخابات اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں فوج کو حساس علاقوں میں آنا چاہیے تاکہ لوگ آزادی سے اپنا ووٹ ڈال سکیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نئے چہروں کو سامنے لائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اتنخابات کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔

امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیاگیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین میری ذات پر حملہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کے آمد پر ن لیگ اور نوازشریف خاموش ہیں اور پرویز مشرف کے متعلق ن لیگ کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔