شاہ محمود قریشی کی کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات

Pir Pagara

Pir Pagara

کراچی(جیوڈیسک)کراچی شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کی ہے،دونوں راہنماں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی،ملاقات کے بعد پیر صاحب پگارا کا کہنا ہے کہ جس طرح حالات چلے ہیں اس میں دعا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوجائیں ۔ان کا کہناہے کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے وقت کم ہے، جو ڈیفالٹر ہیں انھیں گرفتار کیا جانا چا ہئے۔

انہوں نے انتخابی امیدواروں سے غیر ضروری سوالات پر بھی اعتراض کیا ۔پیر پگارا نے کا کہنا تھا کہ پنجاب کا چیف سیکریٹری تبدیل ہوگیا لیکن سندھ میں ابھی تک موجود ہے۔ انشا اللہ سندھ میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ چلیں گے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمرانوں میں عوامی کچہری میں جانے کی سکت نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی اب نظریاتی جماعت نہیں رہی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ پہلی بار4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منسوخ کی گئی۔الیکشن کی تاریخ بڑھانے کے حوالے سے شاہ محمود نے کہ آئین میں الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوئی گنجائش نہیں ۔گفتگو کے اختتام پر سابق وزیر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نائن زیرونہیں جارہا،ایئرپورٹ جارہاہوں۔