صدر نے سزائے موت پر عملدر آمد روک رکھا ہے : ڈپٹی اٹارنی جنرل

Death

Death

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سزا موت کے منتظر قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد صدر پاکستان نے روک رکھا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہائی کورٹ بار کی زیر سماعت درخواست کا وفاق کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے عدالت عالیہ کو بتایا۔

صدر پاکستان نے تیس جون تک سزائے موت پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سزائے موت پر عملدرآمد کی پالیسی بنا رہی ہے۔