ملتان : مضر صحت دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت خراب

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت خراب ہو گئی متاثرین کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقہ سادات کالونی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد نے گزشتہ رات کو سونے سے قبل دودھ پیا اور سو گئے۔

صبح ہوتے ہی تمام گھر والوں کو قے شروع ہو گئی اور تمام افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے نشتر اسپتال ملتان میں منتقل کر دیا ہے مضر صحت دودھ سے متاثر ہونے والے افراد میں 4 مرد 70 سالہ وقار، 16 سالہ علی مراد، 55 سالہ عبدالغفار ، 18 سالہ اعجاز شامل ہیں۔

جبکہ 4 خواتین جن میں 38 سالہ مسز ندیم، 17 سالہ عابدہ امین، 42 سالہ خاتون ممتاز امین ، 14 سالہ اقصی اور دو بچے جن میں 9 سالہ عائشہ امین اور 6 سالہ فرحان شامل ہیں۔ مضر صحت دودھ سے متاثرہ افراد میں سے 2 خواتین عابدہ اور اقصی ہوش میں آ گئی ہیں جبکہ باقی تمام افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔