صدر زرداری اتوار کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

President Zardari

President Zardari

لاہور(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری اتوار کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔صدر مملکت لاہور میں قیام کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست کی وجوہات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیاسی حلقے انتخابات کے بعد صدر مملکت کے دورے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔