ٹیکنالوجی کے ماہر پاکستانی کی صلاحیتوں کا اوبامہ کی جانب سے اعتراف

Expert Pakistan

Expert Pakistan

واشنگٹن(جیوڈیسک) پاکستانیوں کو موقع ملے تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہی لیتے ہیں ، اور وہ بھی اس طرح کے امریکی صدر بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ ٹیکنا لوجی کے ماہر فیضان بزدار بھی ایسے ہی ایک پاکستانی ہیں جنہیں صدر بارک اوباما نے اپنی امیگریشن اصلاحات کے حق میں ایک مثال کے طور پرپیش کیا ہے۔صدر اوباما نے اپنے ایک حالیہ ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکا میں امیگریشن اصلاحات کی ضرورت کو سمجھنے کیلئے فیضان بزدار ایک واضح مثال ہیں۔

انہوں نے فیضان کی ایک ویڈیو کا لنک بھی دیا ہے۔ فیضان نے امریکا میں ٹیکنیکل کمپنی convo.com کی بنیاد رکھی جو مختلف اداروں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ فیضان نے ویڈیو میں ان مسائل کا ذکر کیا ہے۔

جن سے وہ امریکا میں بطور تارکِ وطن کمپنی کھولنے کے دوران گزرے۔ فیضان کا کہنا ہے کہ امریکا میں امیگریشن اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ دوسری صورت میں جدت طرازی کے عمل میں کمی کے خطرات موجود ہیں۔