صدر ایردوان کی امریکہ کو تاخری حربے استعمال نہ کرنے کی تلقین

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے پروگرام میں تاخری حربے استعمال کیے تو ترکی اس پر خود ہی عمل درآمد شروع کردے گا۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار مُش میں ملازگیرت نیشنل پارک میں ملازگیرت فتح کی 948 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی تقریر میں کہا ، “کوئی بھی سیاسی یا معاشی مفاد ہمیں حق کی راہ اپنانے مظلوموں اور مظلوم کی حمایت کرنے سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ ہم اس جدوجہد میں جو عراق سے شام تک ، مشرقی بحیرہ روم سے لے کر دوسرے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے میں فتح حاصل کریں گے “۔

شام میں سیف زون کے قیام کے بارے میں کہا کہ “خطے میںاپنے اپنے حسا بات اور جعلی چالوں اور کھیلوں سے ہمیں مات نہیں دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں ڈرلنگ کا کام پوری رفتار سے جاری ہے اور وہاں ہمیں کوئی بھی ہماری راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر سکتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اگر ہمیں ” دریائے فرات کے مشرقی کنارے سے باہر رکھنے یا وقت ضائع کرنے کی کو کوشش کی گئی تو میںہمارے بھی تمام پلان تیار ہیں اور ہم ان پلانوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔