صدر زرداری سے اختلاف ہے نہ ن لیگ میں شمولیت کا ارادہ ہے، گیلانی

Gilani

Gilani

ملتان (جیعڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر زرداری سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات کی تاہم چیئر مین نیب کی تقرری کیلئے حکومت رولز کو فالو کرے۔ ہائی کورٹ بار ملتان میں وکلا سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے مجھے بلا رہی ہے اور اصغر خان کے پیچھے نہیں جاتی اور اسی طرح ججز کو بھی انکے فیصلوں پر بلایا جانے لگا تو پھر ملک نہیں چل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے استثنی حاصل ہے اور اگر کسی میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ کے باوجود عدلیہ نے مجھے معزول کیا اور یہ بھی آرٹیکل 6 کے ہی زمرے میں آتا ہے۔

اور اسی لیے عدلیہ کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا جس کے حوالے سے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی خطاب کے اختتام پر وکلا رہنماوں نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔