لاہور : خسرے سے 12 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی

Lahore Ksry

Lahore Ksry

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جناح ہسپتال لاہور میں بارہ سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

لاہور میں خسرے کی مہم کو ختم ہوئے بھی دو ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے مگر ابھی تک خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں سکا۔ جناح ہسپتال لاہور میں بارہ سالہ عائشہ جاں بحق ہو گئی۔ پنجاب میں اب تک خسرہ سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد ایک سو چوراسی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے اٹھارہ اضلاع میں خسرہ سے بچاو کی مہم جاری ہے۔