صدر زرداری کا نواز شریف کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Nawaz Sharif Zardari

Nawaz Sharif Zardari

اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کو مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے گی۔

نواز شریف نے آصف علی زرداری کی جانب سے نیک تمناں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ ادھر نگران وزیراعلی نجم سیٹھی نے بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی اور انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔