صدر زرداری نے ارکان پارلیمنٹ،تنظیمی عہدیداران کا اجلاس آج طلب کر لیا

President Zardari

President Zardari

لاہور (جیوڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب کے تین اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ اور تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس آج لاہور میں بلا لیا۔صدر آصف علی زرداری آج بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے ننکانہ ،قصور اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات سہ پہر تین بجے ہو گی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور زیر غور آئیں گے۔صدرمملکت سے پارٹی کے بعض وفاقی وزرا کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔