صدارتی انتخابات : خیبرپختون خوا اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

KB Assembly

KB Assembly

پشاور (جیوڈیسک) صدارتی انتخابات کے لئے بلائے جانے والے خیبرپختون خوا اسمبلی اجلاس کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ 4 سو پولیس اہلکار خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تعینات کئے گئے ہیں ایس پی کینٹ محمد فیصل کے مطابق صدارتی انتخاب پولنگ کے موقع پر خیبر پختونخواہ اسمبلی عمارت اور ارد گرد 4 سو پولیس اہلکارتعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔

سنٹرل جیل روڈ بھی سیکیورٹی خدشات کی بنا پر آج بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس اہلکار بھی اسمبلی عمارت سے ملحقہ شاہروہں پر تعیانت کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی کینٹ خود کررہے ہیں۔ خیبر ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں سے پشاور کو ملانے والی شاہراہوں پر بھی ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ جبکہ شہر بھر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔