صدارتی انتخابات، کاغذات نامزدگی آج دن بارہ بجے تک وصول ہونگے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج دن بارہ بجے تک وصول کیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے صدارتی انتخابات میں اپنی رائے کو خفیہ رکھاجائے۔ صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی صبح نو بجے ملک کی پانچوں ہائیکورٹس میں شروع ہو گی جو صرف تین گھنٹے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کے رجسٹرار صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر سے کاغذات نامزدگی سیل بند لفافے میں سپیشل میسنجر یا کسی متبادل تیز ترین ذریعے سے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد پہنچائے جائیں۔

چھبیس جولائی کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین جی ابراہیم کاغذات کی سکروٹنی کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کا اجلاس بلانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ چھ اگست کو اسمبلی ہالز کا کنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہو گا۔