وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

Prime Minister, Army Chief Meeting

Prime Minister, Army Chief Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکراتی عمل کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔