پولیس نے پرویز مشرف کو وارنٹ گرفتاری کے احکامات کی تعمیل کرا دی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

راولپنڈی (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے اڑھائی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے احکامات کی تعمیل کرا دی۔

ایس پی رورل ٹاون اسلام آباد کیپٹن ﴿ر﴾ الیاس کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں وارنٹ کی تعمیل کرائی۔

وارنٹ کی تعمیل کیلئے راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی پولیس کو پہلے آگاہ کیا گیا اور روزنامچے میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔

ایس پی رورل کپیٹن ﴿ر﴾ الیاس سابق صدر سے ملنے 9 بج کر 35 منٹ پر وی آئی پی وارڈ پہنچے۔ تعمیلی افسر کو صرف پانچ منٹ کا وقت دیا گیا۔ پولیس کی تعمیلی ٹیم کو اے ایف آئی سی پہچنے کیلئے سخت سیکیورٹی چیکنگ سے گزرنا پڑا۔

پولیس کی ٹیم کو ڈھائی گھنٹے اے ایف آئی سی کے ریسیپشن پر موجود رہنے کے بعد بالآخر کامیابی ملی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پرویز مشرف کے وکلا بھی اے ایف آئی سی میں موجود تھے۔ اسلام آباد پولیس خصوصی عدالت کو 7 فروری کو اپنی رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔