وزیراعظم کی زیرصدارت پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا ،پنجاب میں امن امان کی صورتحال، تھانہ کلچر اور رشوت ستانی کے خاتمے پر غور کیا گیا، وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،آئی جی پنجاب، آئی جی موٹر ویز، سیکریٹری داخلہ اورچیف سیکرٹری نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ وہ پنجاب پولیس کو بروقت اور فوری انصاف مہیا کرنے والی فورس کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں ،پولیس میں اصلاحات کے ذریعے پنجاب کو مثالی صوبہ بنایا جائے گا، انہوں نے پنجاب سے پولیس اصلاحات کے آغاز پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب ، آئی جی موٹر ویز ، سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ،اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس کو کرپشن فری بنانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا، نوجوان پولیس افسروں کو ریفریشر کورسز کرانے کی بھی تجویز دی گئی۔