وزیراعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ملک کی خوشحالی، ترقی پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif And Choudhary Sarwar

Nawaz Sharif And Choudhary Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اچانک لاہور گورنر ہائوس پہنچ گئے اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور گورنر کی ملاقات میں سیاسی بحران اور اس کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

گورنر نے وزیر اعظم کو عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کی قیادت سے بلواسطہ رابطوں سے آگاہ کیا۔