وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

Imran Khan and Sheikh Rashid

Imran Khan and Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر فواد چوہدری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم ارکان بھی وزیراعظم چیمبر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے بارے میں بریف کیا۔