وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، قومی امور پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif Fazlur Rehman

Nawaz Sharif Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں لیڈروں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر مل جل کر کام کرنے اور مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ، دونوں لیڈران نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دھرنا دینے والے مظاہرین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ اس مسئلے کا کوئی پر امن حل نکالا جاسکے۔