بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے، ٹریک کو نقصان

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے تاہم ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکہ بولان کے علاقے بالا ناڈی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا دھماکے کے نتیجے میں ایک فٹ ٹریک تباہ ہو گیا۔

اس دوران ٹرینوں کی موومنٹ نہ ہونے کی وجہ سے آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی ہے۔ تاہم سکھر ڈویژن سے ریلوے کا عملہ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔