وزیراعظم کا قوم سے خطاب روکنے سے متعلق درخواست مسترد

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کا قوم سے خطاب روکنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ساجدہ میر نے وزیراعظم کو خطاب سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا خطاب ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نواز شریف بحیثیت وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے، پارٹی سربراہ کی حیثیت سے نہیں۔