وزیراعظم نواز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چودھری نثار ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے، ملاقات میں اہم قومی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چاروں وزرائے اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار شریک ہیں۔ ملاقات میں امن و امان، مذاکراتی عمل اور اہم قومی معاملات پر بات ہو گی۔

وزیر اعظم امن و امان اور مذاکرات پر وزرائے اعلٰی کو اعتماد میں لیں گے۔ اس دوران کراچی اور بلوچستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار داخلی امور پر وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کو بریف کریں گے۔ ملاقات میں تھر میں امدادی کاموں کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔