وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے وفدمیں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،بابر غوری اور حیدر عباس رضوی شامل ہیں۔

جبکہ وزیر اعظم کی معاونت کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ ملاقات میں ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے کوششوں پر بات چیت کی جارہی ہے۔