وزیراعظم نوازشریف شنگھائی سے گوانگ ژو روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

شنگھائی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف چین کے شہر شنگھائی سے گوانگ ژو روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف دورہ چین کے اس مرحلے میں صوبہ گوانگ ڈونگ کے گورنر سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ توانائی کمپنیوں کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔ صوبہ گوانگ ڈونگ کے گورنر وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔