حکومت ایف آئی اے سے تمام متنازعہ افسران کو فارغ کرے، چوہدری نثارعلی

Ch Nisar

Ch Nisar

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ایف آئی اے سے تمام متنازعہ افسران کو فارغ اور اچھی شہرت والے افراد کو ادارے میں شامل کرکے اس کی تطہیر کی خواہش مند ہے ۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے اور نادرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے دو الگ اجلاسوں کے دوران کہی۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ادارے میں تطہیری عمل ایف آئی اے کے قوانین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف ادارہ موثر کردار ادا کرسکے۔

انہوں نے ادارے کی بہتر کاکردگی کے لیے میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کے طریقہ کار کو اپنانے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب وزیرداخلہ نے چیرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات کی۔ انہوں نے چیرمین نادار کو ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ نظام کی تیاری کے اقدامات کیے جائیں ۔

چیرمین نادرا نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے اور ایک ہفتے کی مہم کے دوران پانچ ہزار ملازمین کو رجسٹر کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے پانچ منتخب داخلی اور خارجی راستوں پر ای ٹیگ نظام متعارف کرانے کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔