وزیراعظم سیاسی قیادت کو خود ملاقات کی دعوت دیں: منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ملٹری سیکرٹری کے بجائے ذاتی طور پر ملاقات کی دعوت دیں۔

تا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قومی وحدت پیدا کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اُن سیاسی پارٹیوں سے فورًا مذاکرات کرنے چاہئیں جومطالبات کے حق میں سڑکوں پر آنا چاہتی ہیں یا پہلے ہی سڑکوں پر ہیں۔

حکومت کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے کہ اُنکے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے اور مذاکرات کے ذریعے اُنکی شکایات کا ازالہ کرے۔وزیر اعظم کی سابق صدر آصف علی زرداری سے متوقع ملاقات سے اچھا سیاسی ماحول پیدا ہوگا۔

لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے والے کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔حکومت رٹ کھو بیٹھی ہے اس لئے ہر طرف عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔