وزیراعلی پنجاب کی گرانٹ سے تین ماہ قبل تعمیر ہونے والا ملکہ تاپلاہوڑی لنک روڈ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) وزیراعلی پنجاب کی گرانٹ سے تین ماہ قبل تعمیر ہو نے والا ملکہ تاپلاہوڑی لنک روڈ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل تعمیر ہونے والا ملکہ تاپلاہوڑی لنک روڈ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔مذکورہ روڈ کو بنے ابھی تین ماہ ہوئے ہیں۔

ناقص میٹریل کے استعمال سے جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے۔ادھر عوام نے چوہدری عابد رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کے بنانے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور دوبارہ رو ڈ کی تعمیر کرائی جائے۔