وزیر اعظم سے میاں شہباز شریف کی ملاقات دورہ بنوں پر بریفنگ

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif

رائے ونڈ (جیوڈیسک) رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعلی نے دورہ بنوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئی ڈی پیز کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ہر سہولت فراہم کرنے سے متعلق امور پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے چودہ اگست کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے ملاقات میں غور کیا۔