موسم برسات کی آمد، ڈرینز کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

Rainy Weather

Rainy Weather

لاہور (جیوڈیسک) موسم برسات سے پہلے لاہور میں بمشکل سیوریج لائنوں کی صفائی کو کسی حد تک ممکن بنایا جاسکا ہے تو سمن آباد ڈرین کی تعمیر کا مکمل نہ ہونا صورت حال میں ممکنہ بگاڑ پیدا ہونے کی گھنٹی بجانے لگا ہے۔

لاہور میں سیوریج لائنوں کی لمبائی تقریبا پانچ ہزار کلومیٹر اور تین بڑے نالے تین سو اکتیس کلومیٹر طویل ہیں جن کی صفائی کا عمل یوں توں تمام سال ہی جاری رہنا چاہیئے البتہ موسم برسات سے قبل اِن کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل پورا کیا جا چکا ہے۔

اِس دعوے کو کسی حد تک تسلیم تو کیا جا سکتا ہے کہ اِس مرتبہ نالوں کی صفائی کے لیے گذشتہ سال کی نسبت زیادہ فنڈز مختص کیے گئے تھے جس سے صورت میں بہتری تو آئی ہے۔

سمن آباد ڈرین کی تعمیر کا کام البتہ حکام اور اِس کے اطراف میں بسنے والی آبادیوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے جس کے باعث تیز بارش کی صورت میں شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو سکتی ہے۔