وزیر اعظم آج عمران خان سے ملاقات کرینگے، قادری سے معاملات کیلئے گورنر پنجاب طلب

Nawaz Sharif, Imran Khan

Nawaz Sharif, Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انھوں نے گورنر پنجاب کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی نامناسب زبان کے باوجود وزیر اعظم نے ملک کی خاطر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے لیے گورنر پنجاب چودھری سرور کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔