وزیراعظم آج قومی اسمبلی سے خطاب کرینگے، ایوان کو اعتماد میں لیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، موجودہ صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے متعلق عزم کا اظہار کرینگے۔

وزیر اعظم حکومتی کارکردگی کا حوالہ دیں گے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کا بھی ذکر کریں گے، وزیر اعظم اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔