وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ملاقات کل ہو گی

Nawaz Sharif,Narendra Modi

Nawaz Sharif,Narendra Modi

لاہور (جیوڈیسک) نواز شریف اور نریندرمودی کے درمیان ہونے والی کل کی ملاقات ایک گھنٹے پر محیط ہو گی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کل سوا بارہ بجے شروع ہو گی، جس کے ایک گھنٹے تک جا ری رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نوازشریف بھارتی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ نوازشریف کی بھارتی صدر سے ملاقات کا وقت ایک بج کربیس منٹ طے ہوا ہے۔