وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

Nawaz Sharif Army Chief

Nawaz Sharif Army Chief

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے جس مین ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ حکومت نے امن وامان کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا اجلاس جلد بلانے کا اشارہ دیا ہے۔ وزیراعظم ہاس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف، وزیرداخلہ اور وزیراعلی پنجاب نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس سے پہلے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات بھی کی۔

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ پیپر تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے عسکری قیادت سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جلد سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے۔