نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم جو ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر میں بھی فعال ومتحرک ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: جدید طریقہ تدریس اپنا کر ہی کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔نجی تعلیمی اداروں کی بہتر کارکردگی نے ایجوکیشن کے معیار کو ترویج بخشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماسٹرٹر ینر محمد صفدر طور،اعجاز احمد، محمد حسنین اور دیگرنے آئی سمارٹ پبلشرز اور پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ پرنسپل ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ٹریننگ میں رانا مقرب الہی، چوہدری ندیم سندھو، شیخ غلام سرور، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری اسلم بٹ، چوہدری گلزارحسین، رانا خلیل احمد خاں اور دیگربھی شریک تھے۔

ٹرینرز نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں 70 فیصد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جو حکومت کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں اگر پرائیویٹ سیکٹر نہ ہوتا تو سرکاری سکولوں میں طلبہ کی اتنی بڑی تعداد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ناممکن تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرمیں فروغ تعلیم کے لئے کوشاں اساتذہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو قلیل تنخواہوں میں نونہالان وطن کے مستقبل کو شاندار بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔