سلمان خان بہترین سیاستدان بن سکتے ہیں، ایکتا کپور

Ekta Kapoor, Salman Khan

Ekta Kapoor, Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان بہترین سیاستدان بن سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی نئی فلم ’’میں تیرا ہیرو‘‘ کی پہلی جھلک کے لیے منعقدہ خصوصی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ سلمان خان ایک دیانتدار آدمی ہیں اور اچھے سیاستدان ثابت ہو سکتے ہیں، ان کے خیال میں سلمان خان میں ایک اچھے سیاستدان کے تمام گر موجود ہیں۔