مشترکہ اعلامیہ

ملک بھر میں محبان وطن قوتوں کو یکجا کریں گے، بلاتفریق مذہب و مسلک وطن عزیز کو بچانے کی جدوجہد کریں گے، پاک فوج کو عزت اور وقار عطا کریں گے، اور اس کو اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔ ملک بھر میں حقیقی عوامی قوتوں کی تائید و حمایت سے دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا ماحول مہیا کریں گے۔ دہشتگردوں اور فرقہ پرستوں کو تنہا کریں گے اور ہر اس عمل کیخلاف عوامی جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں جس کا ہدف دہشتگردوںکی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو حکومت میں شامل کرنا ہو۔شہداء کے مقدس لہو سے تجدید عہد کرتے ہوئے وعدہ کرتے ہیں کہ اس خون پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ قاتلوں کو جو پاکستان کے قاتل ہیں معاف نہیں کریں گے اور کسی صورت ان کے اہداف کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔

ملک کے چاروں صوبوں اور پھر ضلعی سطح پر مشترکہ امن کانفرنسز کا انعقاد کریں گے۔ آئین پاکستان سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔ وطن عزیز میں غیر ملکی مداخلت اور امریکی و سعودی اہداف کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ماہ ربیع الاول کو ماہ امن و محبت و استحکام پاکستان کے طور پر مناتے ہوئے تمام عاشقان رسول (ص) میلاد النبی (ص) کو تاریخی شرکت سے منائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی کی حکومت کو سیاسی طالبان قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں ٹف دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ محب وطن کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہیں جس میں ملک بھر سے تمام معتدل مذہبی و سیاسی و سماجی قوتوں کو اکھٹا کریں گے اور وطن عزیز کے طول وعرض میں وطن پرستی کے پیغام کو پھیلائیں گے۔ آج سے ایک ایسی جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں جس کا ہدف پاکستان کو بچانا ہے۔ اس تحریک کو نبی اکرم (ص) کے مقدس نظام کی رہنمائی میں چلائیں گے۔