گوجرانوالہ: سیٹلائٹ ٹاون میں مبینہ تشدد سے کم سن ملازمہ جاں بحق

Protest

Protest

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مالکن کے گھریلو ملازمہ بچی پر بدترین تشدد سے معصوم جاں بحق ہو گئی، ورثاء نے لاہور روڑ بلاک کر کے پولیس اور ملزمان کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

ظلم کا یہ واقع گوجرانوالہ کے علاقہ راہوالی میں پیش آیا جہاں ظالم مالکن نے شیخوپورہ کی رہاشی 10 سالہ ملازمہ بچی نیلم کو گھر کا کام نہ کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے حادثہ ظاہر کرنے کے لئے گھر کی چھت سے دھکا دے دیا۔ بچی کے بے ہوش ہونے پر اسے خود ہی ہسپتالوں میں لے کر جاتے رہے جہاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

بچی کے جاں بحق ہونے پر اس کی والدہ کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کے خلاف بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے شیخوپورہ لاہور روڑ پر احتجاج کیا جہاں پولیس تھانہ ہاوسنگ کالونی کے ایس ایچ او نے معاملہ کو نمٹانے کے بجائے مظاہرین کو دھمکیاں دیں اور گالیاں نکالیں جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کو تشدد کرنے والی ظالم مالکن کو فوری گرفتار کیا جائے۔