تھانہ ککرالی کے موضع صبور میں پانچ جواری جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار 45 ہزار کے قریب نقدی موبائل برآمد

کوٹلہ ارب علی خان (ذوالفقار علی بٹ )تھانہ ککرالی کے موضع صبور میں پانچ جواری جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار 45 ہزار کے قریب نقدی موبائل برآمد ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے نواحی گائوں صبور میں پولیس تھانہ ککرالی کو مخبر نے اطلاع دی بھنڈر نالہ میں چند افراد جوا کھیل رہے ہیں۔

جس پر پولیس تھانہ ککرالی نے غلام شبیر کی سر براہی میں بھنڈر نالہ میں ریڈ کیا تو پانچ جواری پولیس کو دیکھ کر موقع سے بھاگ گئے لیکن پولیس تھانہ ککرالی نے تعاقب کر کے موقع سے پانچ افراد گرفتار کئے جن میں محمد یاسین رولیہ ،محمد ثاقب لالہ موسی،مرکس مسیح سکنہ نصیرہ،محمد ادریس سکنہ لالہ موسی ،عتیق خان لالہ موسی تھے۔

جن کے قبضہ سے تاش اور نقدی 40370اور چار عدد موبائل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔