ایسٹر ڈے کے موقع پر کیتھولک چرچ چکوال میں منعقدہ تقریب میں راجہ یاسرسرفراز اور علی ناصر بھٹی کی بطور مہمان خصوصی شمولیت اس موقع پر دونوں مہمانوں کا والہانا استقبال کیا گیا

چکوال : ایسٹر ڈے کے موقع پر کیتھولک چرچ چکوال میں منعقدہ تقریب میں راجہ یاسرسرفراز اور علی ناصر بھٹی کی بطور مہمان خصوصی شمولیت اس موقع پر دونوں مہمانوں کا والہانا استقبال کیا گیا اور تعارف کے بعد ان کی کامیابی کیلئے دعا کروائی گئی اور دعوت خطاب دی گئی جس پر چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد گرامی جس طر ح اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے تگ و دو کرتے رہے ہیں۔

جاری رکھوں گا اور کسی بھی مذہب کے انسان میں کوئی تفریق نہ سمجھتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھوں گاچوہدری علی ناصر خان بھٹی کے بعد راجہ یاسرسرفراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہل کتاب میرے لئے یکساں ہیں جس کی دو وجوہات ہیں پہلی ایک خدا پر ایمان اور دوسری انسانیت پیارے مذہب اسلام نے انسانیت کو اولین ترجیح دی ہے جس کا نمونہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں کر کے دکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب قائد اعظم نے پاکستان بنایا تو سب سے پہلے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم سب پاکستانی ہیں چاہے ہم میں سے کسی کا تعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو قائد اعظم کا مقصد پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا جو کہ اب پاکستان تحریک انصاف بنانے جا رہی ہے۔