پشاور: متنی بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے میں واقع متنی بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا ایک چلتی ہوئی مسافر وین کے اندر ہوا ، دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں نکال کراسپتال پہنچا رہے ہیں، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کوئی علم نہیں ہوسکا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔