پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

PTI

PTI

اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اجلاس میں شرکت کے لئے آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین، فوزیہ قصوری، ڈاکٹرعارف علوی اور نعیم الحق سمیت 22 رہنما اجلاس شریک ہوں گے۔

دو روزہ اجلاس میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور پارلیمانی بورڈ کی تجاویزکا جائزہ لینے کے علاوہ انتخابات کی تیاری اور انتخابی مہم کو حتمی شکل دے گی۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔