تحریک انصاف کا دھرنا ختم، طورخم کے راستے نیٹو سپلائی بحال

Nato Supply

Nato Supply

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے دھرنا ختم کیے جانے کے بعد 3 ماہ سے بند نیٹو سپلائی بحال ہوگئی، 5 کنٹینر کراچی سے طورخم بارڈر پہنچ گئے۔

افغانستان میں نیٹو فورسز کے لیے سامان لے جانے والے 5 کنٹینر 3 ماہ کے تعطل کے بعد کراچی سے طورخم بارڈر پہنچ گئے۔

کسٹم حکام کے مطابق پانچوں کنٹینر کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد افغانستان میں داخل ہوگئے۔ 23 نومبر 2013ء کوتحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی دھرنے کے باعث گزشتہ 3ماہ سے نیٹو سپلائی معطل تھی۔ تحریک انصاف نے 2 روز قبل دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔