پی ٹی آئی کے 15 سے زائد لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، رانا ثناء اللہ

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 15 سے زائد لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ان لوگوں کو ساتھ ملانے پر پارٹی میں رائے تقسیم ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 15 لوگوں سے ٹکٹ کی کمٹمنٹ کرکے اپنے لوگوں کے ساتھ ذیادتی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہیں الیکشن ہرایا گیا وہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو جانتے ہیں جو حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔